0

ون ڈے سیریز کیلیے ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی


اسلام آباد: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کا 26 رکنی سکواڈ پاکستان پہنچ گیا۔ مہمان ٹیم کے نیو اسلام آباد انڑنیشنل ائیرپورٹ پہنچنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشلز نے ان کا استقبال کیا مہمان ٹیم کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے خصوصی طیارے کے ذریعے ملتان روانہ کردیا گیا۔واضح رہے کہ مہمان ٹیم ملتان میں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلے گی جس کا پہلا میچ 8 جون کو کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں