0

بجلی کا شارٹ فال4ہزار میگاواٹ ہے،جولائی میں لوڈ شیڈنگ میں کمی ہو گی،خرم دستگیر


اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ صنعتی شعبے کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی جاری ہے،بجلی کا شارٹ فال4ہزار میگاواٹ کے قریب ہے، ملک میں بجلی کی پیداوار22ہزار جبکہ طلب26ہزار میگاواٹ ہے۔اسلام آباد میں پریس کرنفرنس کرتے ہو ئے وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ کوشش ہے دو سے تین ہفتوں میں بجلی کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کریں،کوئلے کی کمی کو پورا کر لیا گیا ہے،کروٹ ہائیڈو پاور کو فروری2022میں مکمل ہونا تھا جسے اب فعال کیا جارہا ہے،آئندہ ماہ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ موسم کی شدت اور ہائیڈل پاور میں کمی کے باعث بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا،ری فیولنگ سے کروٹ ٹو اپنی استعداد سے 1100میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا،بجلی کی بچت کے حوالے سے بھی حکومت نے پلان بنالیا ہے،ماضی میں شروع ہونے والے منصوبے مکمل ہو رہے ہیں،سابقہ حکومت نے بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کیلئے اقدامات نہیں کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں