0

محمد رضوان نے کوہلی سے اپنی پہلی ملاقات سے متعلق خاموشی توڑ دی


لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلیباز محمد رضوان نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے اپنی پہلی ملاقات کے بارے میں خاموشی توڑ دی۔مقامی یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وکٹ کیپر بلیباز محمد رضوان نے گزشتہ سال آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میچ میں روایتی حریف کو شکست دینے کے بعد بھارتی سپر اسٹار ویرات کوہلی کے عاجزانہ رویے کی کھل کر تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار تھا جب میں کسی انٹرنیشنل ایونٹ میں ویرات کوہلی سے مل رہا تھا، میں نے ان کے بارے میں جس طرح کی باتیں سنی تھیں کہ دوسرے کھلاڑیوں نے بھی مجھے بتایا کہ کوہلی کا مزاج جارحانہ ہے لیکن جس طرح وہ میچ سے پہلے اور بعد میں مجھ سے ملے، وہ حیرت انگیز تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں