0

اگر انتخابات نہیں کرائے گئے تو سارا ملبہ نیوٹرلز پر گرے گا، عمران خان


اسلام آباد: پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو کوئی راستہ نظر نہیں آ رہا، صرف ایک ہی حل ہے اور وہ ہے انتخابات ہیں، اگر ایسا نہیں ہوتا تو سارا ملبہ نیوٹرلز پر گرے گا۔انہوں نے اپنی معاشی ٹیم کے ہمراہ صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ ہماری حکومت میں ملک بالکل ٹھیک جارہا تھا اور یہی بات نیوٹرلز کو بھی بتاتے رہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی سے بیرونی دنیا کا سارا اعتماد جاتا رہا ہے، وفاقی بجٹ دراصل چند ماہ کا بجٹ دیا ہے ناں کہ ڈیڑھ سال کا، اصل مسئلہ کرنٹ اکاونٹ ڈیفیسٹ کا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں