0

حکومت پیٹرول مزید 35 روپے فی لیٹر مہنگا کرے گی، شوکت ترین


اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ نئی حکومت پٹرول مزید مہنگا کرے گی، بے روزگاری میں بھی اضافہ ہوگا اور انہیں آئی ایم ایف سے کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ کل مفتاح اسماعیل نے ایک کنفیوز بجٹ پیش کیا۔ انہوں نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کسے بے وقوف بنارہے ہیں؟ حکومت نے خسارے کا بجٹ پیش کیا ہے جب کہ ہم نے 30 برس میں سب سے زیادہ جی ڈی پی گروتھ بڑھائی۔شوکت ترین نے کہا کہ مہنگائی 24 فیصد تک ہوچکی ہے اور بے روزگاری بھی مزید بڑھے گی، ہمارا خیال ہے بے روزگاری کی شرح 25 سے 30 فیصد تک جائے گی جب کہ پٹرولیم لیوی بڑھانے سے پٹرول 35 روپے فی لیٹر مزید بڑھے گا، مہنگائی زیادہ ہوگی تو کاروبار کیسے بڑھے گا؟پی ٹی آئی رہنما نے دعوی کیا کہ ہم نے تاریخ کا سب سے زیادہ ریونیواکٹھا کیا، ہماری گروتھ 6 فیصد رہی، یہ 5 فیصد گروتھ کی بات کررہیہیں، ہم نے سب سے زیادہ 5.5 ملین افراد کو روزگار دیا، ہمارے دورمیں ایگری کلچرمیں 4.4 فیصد گروتھ ہوئی، ہم نے سب سے زیادہ روز گار کے مواقع پیدا کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں