0

روبوٹ کے لیے مصنوعی جِلد کی تیاری میں مزید پیش رفت


ٹوکیو: روبوٹ کے انسانوں کی طرح دنیا میں گھومنے پھرنے میں تو شاید وقت لگے لیکن سائنس دانوں نے ان مشینوں کو انسان کے جیسا قریب روپ دینے کے لیے انسان جیسی جِلد لگانے کے مقصد کی جانب ایک قدم اور بڑھا دیا ہے۔اس پیش رفت میں روبوٹ کی انگلی کو صرف جِلد کی طرح کی ساخت ہی نہیں دی گئی بلکہ اسے پانی سے مدافعت کرنے اور خود سے ٹھیک ہونے کی خصوصیات بھی دی گئی ہیں۔
حتی الامکان انسانوں کی مشابہت رکھنے والے انسان نما روبوٹ عموما صحت کے شعبے اور سروس انڈسٹری میں لوگوں کے ساتھ باہمی معاملات رکھتے ہیں۔محققین کا کہنا ہے کہ ان مشینوں کا انسان کی طرح ظاہر ہونا مواصلات میں بہتری اور ان کو مزید قابلِ قبول بنا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں