0

منی لانڈرنگ کیس؛ شہباز شریف اور حمزہ شہباز 15 جولائی کو دوبارہ طلب


لاہور: ایف آئی اے سینٹرل کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب کو 15 جولائی کو دوبارہ طلب کرلیا اور ان پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ اسپیشل سینٹرل کورٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ایف آئی اے عدالت کے جج اعجاز احسن اعوان نے فیصلے میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں کی توثیق کرتے ہوئے دس ، دس لاکھ روپے کے مچلکے داخل کرانے کا حکم سنا دیا جب کہ شریک ملزمان کو دو ، دو لاکھ روپے مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں