0

ناموس رسالتۖ پر حملہ، جماعت اسلامی کا بھارتی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ


لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی پر حکومت کو بھارتی سفیر کو بیدخل کردینا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے لاہور کی قیادت کو کامیاب عوامی مارچ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی سے ملانے کا واحد ذریعہ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، ایمان کا تقاضا ہے کہ نبی کریم سے محبت کی جائے.انہوں نے کہا کہ نبی کریمۖ کی شان میں گستاخی کیخلاف 57 ممالک میں احتجاج کیا گیا لیکن کسی ملک نے بھارت کا سفیر نہیں نکالا، میں برسر اقتدار حکمرانوں سے کہتا ہوں کہ نبیۖ کی شان میں گستاخی ہو اور ہندوستان کا سفیر پاکستان میں اور ہمارا سفیر ہندوستان میں ہو ہم یہ نہیں چاہتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں