0

وزیراعظم کی درخواست پر ناموس رسالت ۖ پر قومی اسمبلی میں بحث کرانے کا فیصلہ


اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر ناموس رسالت (ۖ) کے معاملے پر پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں بحث کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسپیکر نے پیر کے روز قومی اسمبلی اجلاس میں ایک گھنٹہ مختص کردیا جس میں بی جے پی لیڈروں کی ہرزہ سرائی کی مذمت کی جائے گی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی۔یہ معاملہ سیاسی، جماعتی یا انفرادی نوعیت کا نہیں بلکہ ہمارے ایمان کا معاملہ ہے، آئیں سب مل کر گستاخوں کے خلاف ایمان اور کا مظاہرہ کریں۔ جس کے بعد ایوان بجٹ پر بحث کا آغاز کرے گا. قومی اسمبلی قرارداد بھی منظور کریگی جس میں بی جے پی لیڈروں کی مذمت کی جائے گی۔اس حوالے سے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسپیکر کے ناموس رسالت (ۖ) کے معاملے پر قومی اسمبلی میں بحث کرانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی عوام کے جذبات واحساسات کی ترجمانی کرے گی، ناموس رسالت مآب (ۖ) کے لیے پوری امت مسلمہ متحد ہے، پورا پاکستان اس مسلئے پر ایک آواز ہے، امت مسلمہ کو مل کر گستاخوں اور بدزبانوں کے خلاف اقدامات کرنے ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں