0

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ؛ پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایک روزہ میچز کی رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان نے بھارت سے چوتھی پوزیشن چھین لی۔آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان چوتھے نمبر پر آگیا جب کہ بھارت کو ایک نمبر نیچے یعنی پانچویں نمبر پر جگہ مل سکی۔ قومی کرکٹ ٹیم کی رینکنگ میں بہتری ویسٹ انڈیز کے خلاف کلین سوئپ کے باعث آئی۔ون ڈے رینکنگ میں 12 ایک روزہ میچ کھیل کر 1 ہزار 505 پوائنٹس حاصل کرنے والی نیوزی لینڈ اول نمبر پر براجمان ہے جس کی ریٹنگ 125 ہے جب کہ دوسرے نمبر پر برطانوی ٹیم ہے جس نے 19 میچ کھیلے اور 2 ہزار 353 پوائنٹس سمیٹے تاہم ریٹنگ 124 رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں