0

خیبرپختونخوا میں تنخواہوں میں16 فیصد اضافہ، 63 ہزار ملازمین کی مستقلی کی منظوری


پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ نے اگلے مالی سال 23-2022 کے 1 ہزار 332 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی۔صوبائی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 16 فیصد اور پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دیدی۔ یہ اضافہ گریڈ 1 سے 19 تک کے ملازمین کے لیے ڈسپیریٹی الانس (DRA) کے علاوہ ہے، جس میں پولیس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔کابینہ نے جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں شہید ریسکیو اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج اور دس دس لاکھ روپے امداد کا اعلان بھی کیا۔کابینہ نے تاریخ میں پہلی مرتبہ 63000 ملازمین کی مستقلی کی بھی منظوری دیدی۔ یکم جولائی سے مستقل ہونے والے ملازمین میں 675 ڈاکٹر،58 ہزار اساتذہ اورضم اضلاع کے128 منصوبوں کے4079 ملازمین شامل ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں