0

عمران خان کے دورہ روس کو عدم اعتماد سے جوڑنا بہت بڑی غلط فہمی ہے، بلاول بھٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے سے متعلق کہا ہے کہ اگر دورہ روس پچھلی حکومت جانے کی وجہ ہوتی تو اس جنگ کے بارے ہمارا موقف مختلف ہوتا، روس یوکرین معاملے پر پاکستان کل بھی نیوٹرل تھا اور آج بھی ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی و وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ عمران خان کے دورہ روس کو ان کے خلاف عدم اعتماد سے جوڑنا بہت بڑی غلط فہمی ہے اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ روس یوکرین تنازعہ میں موجودہ حکومت بھی عمران خان حکومت کی طرح غیرجانبدار ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر دورہ روس پچھلی حکومت جانے کی وجہ ہوتی تو اس جنگ سے متعلق ہمارا مقف مختلف ہوتا لیکن روس یوکرین معاملے پر پاکستان کل بھی نیوٹرل تھا اور آج بھی نیوٹرل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں