0

ملک پر مسلط امریکی غلاموں کو روس سے تیل خریدنے کی جرات نہیں، عمران خان


اسلام آباد: پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ حکومت ملک کی بہتری کے لیے نہیں لائی گئی، ملک پر مسلط امریکی غلاموں کو روس سے تیل خریدنے کی جرات نہیں ہے۔ کسان کنونشن سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ بھارت نے روس سے 40 فیصد سستا تیل خرید کر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 25 روپے کردی، امریکا نے اپنی پالیسیوں پر عمل کرانے کے لیے ہم پر یہ حکومت مسلط کی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ دوماہ میں ایسا کیا ہوگیا کہ پیڑول 60 روپے مہنگا ہوگیا اور بجلی اور گیس بھی مہنگی کردی گئی، دوماہ میں جو مہنگائی ہوئی وہ 3 برس میں نہیں ہوئی، امید ہے کہ الیکشن جلد ہوں گے۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت نے نیب کو ختم کردی اور اب ایف آئی اے پر اپنے لوگ لگادیے ہیں، اس حکومت نے آتے ہی ہر چیز مہنگی کرنا شروع کردی، کسانوں کے حالات پر توجہ نہیں دی گئی تو فوڈ سیکیورٹی کے مسائل ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں