0

عطیات کے نام پر اربوں روپے کے طبی آلات اسمگل کرنے والے گروہ کا ماسٹر مائنڈ گرفتار


کراچی: پاکستان کسٹمز نے عطیات کے نام پر ڈیوٹی و ٹیکس چھوٹ کی جعلی دستاویزات کے ذریعے طبی آلات کلیئر کروانے والے گروہ کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرلیا۔ایڈیشنل کلیکٹر کسٹمز اپریزمنٹ فیصل بخاری کے مطابق منظم گروہ نے پنجاب ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے جعلی سرٹیفیکیٹ کے ذریعے اربوں روپے کا مال عطیہ شدہ ظاہر کرکے ڈیوٹی و ٹیکسوں کی چھوٹ کے ساتھ کلئیر کروایا۔ گروہ نے کسٹم حکام کی ملی بھگت سے آئی ڈی پاس ورڈ حاصل کیا جس کی داخلی سطح پر تحقیقات کی جارہی ہے، محکمہ کسٹمز نے aسپتال کے ملازم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
محکمہ کے دیگر افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہو ئے ایڈیشنل کلoکٹر کسٹمز کاکہنا تھا کہ ایک منظم گروہ کی جانب سے سرکاری اسپتال ملتان انسٹیٹیوٹ آف کڈنی کے نام پر2017 سے اربوں روپے کے طبی آلات درآمد کرکے مقامی مارکیٹ میں فروخت کے گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں