0

اسلام آباد میں بازار رات 9 بجے بند کرنے کا نوٹی فکیشن جاری


اسلام آباد: بجلی کے شارٹ فال سے نمٹنے و عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلانے کے لیے پنجاب بھر کی طرح جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں بھی کاروباری و تجارتی مراکز کے لیے اوقات کار مقرر کر دیے گئے۔نئے اوقات کار کے مطابق کاروباری مراکز، شاپنگ مالز بازار، مارکیٹوں و دکانوں میں شب 9 بجے تک کاروبار جاری رہ سکے گا جبکہ ریسٹورنٹس، ہوٹلز، کیفے و کلب تندور سینما و تفریح مقامات شب ساڑے گیارہ بجے تک کھلے رکھے جا سکیں گے۔اسی طرح فارمیسیز میڈیکل اسٹورز، اسپتالوں سمیت پیڑول پمپس سی این جی اسٹیشنز، دودھ دہی کی دکانوں، صنعتوں و فیکٹریز اور موٹر وے و ہائی ویز پر سروس ایریاز و ٹائز شاپ وغیرہ کو اوقات کار کی پابندی سے استثنی دیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں