0

ایشیاکپ پر چھائے سیاہ بادل تیزی سے چھٹنے لگے


کراچی: ایشیاکپ پر چھائے سیاہ بادل تیزی سے چھٹنے لگے،آسٹریلیا سے تاحال کامیاب سیریز نے سری لنکا کے حوصلے بلند کر دیے اور وہ میگا ایونٹ کی میزبانی بچانے کیلیے بھی پرامید ہے، آئی لینڈرز کو پاکستان سے ہوم ٹیسٹ میچز کے ساتھ لنکا پریمیئر لیگ بھی منعقد کرنا ہے، حکام ایشیائی شوپیس ایونٹ سے قبل تمام مقابلے شیڈول کے تحت ہونے کیلیے پراعتماد ہیں۔تفصیلات کے مطابق سری لنکا کو حالیہ کچھ عرصے میں شدید معاشی بحران اور اس کے نتیجے میں ہونے والے عوامی مظاہروں کا سامنا رہا،اس کی وجہ سے وہاں پر ایشیاکپ کا انعقاد بھی غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہو گیا تھا، گوکہ معاشی حالات اب بھی ابتر ہیں لیکن عوام کے غم و غصے میں کچھ کمی آنے سے پہلے جیسے احتجاجی مظاہرے نہیں ہورہے۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم ان دنوں سری لنکا میں ون ڈے سیریز کھیلنے میں مصروف ہے، کولمبو اور پالے کیلی میں تین ٹوئنٹی 20اور 2ون ڈے میچز کا تاحال کامیاب انعقاد ہو چکا، ابھی مزید 3 ایک روزہ مقابلے اور2 ٹیسٹ کا انعقاد ہونا ہے، آسٹریلوی ٹیم کا دورہ12 جولائی کو ختم ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں