0

بلوچستان؛ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بی ایل ایف کے 6 دہشت گرد ہلاک


راولپنڈی: بلوچستان کے علاقے پاروم کے قریب سینٹرل مکران مانٹین رینج کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم مسلح تنظیم بلوچستان لیبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پرآپریشن کیا، سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کیا تو دہشت گردوں نے ٹھکانے سے فرار ہونے کی کوشش کی.آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں بی ایل ایف سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گرد مارے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں