0

شیرخوار بچوں کی جسمانی نشوونما پر نظر رکھنے والا اسمارٹ بے بی سوٹ


ہیلسنکی، فن لیند: پہنی جانے والی ڈجیٹل اور الیکٹرونک طبی اشیا کی خبریں روزمرہ گردش کرتی رہتی ہیں لیکن اب فن لینڈ کے ماہرین نے ایک ایسا بے بی (جمپ) سوٹ بنایا ہے جو نہ صرف ان میں حرکات و سکنات (موٹر) کے انداز پر نظر رکھتا ہے بلکہ دماغی نشوونما کا خیال بھی رکھتا ہے۔ہیلسنکی میں واقع بچوں کے ہسپتال کے ماہرین نے شیرخوار بچوں کی درست نشوونما کا پتا دینے والا ایک لباس بنایا ہے جسے ایم اے آئی جے یو یعنی موٹر اسیسمنٹ آف انفنٹس ود اے جمپ سوٹ کا نام دیاگیا ہے۔ اس میں کئی طرح کے حساس سینسر دیکھتے ہیں کہ بچے کی مختلف عضو کس طرح حرکت کررہے ہیں۔ اس طرح بچے کی دماغی نشوونما کا فوری طور پر اندازہ کرکیڈاکٹر طبی مداخلت کرسکتے ہیں۔
اس جمپ سوٹ کی بدولت 5 سے 19 ماہ تک کے بچوں کا جسمانی طبی جائزہ لیا جاسکتا ہے اور گھریلو ماحول میں خود والدین بھی اس سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ اس کی تیاری میں پہلے نارمل بچوں کی سینکڑوں منٹ طویل ویڈیو بنائی گئی۔ اس میں ان کی نارمل حرکات اور نشوونما کی نشاندہی کی گئی۔ اس کے بعد سارا ڈیٹا ایک کمپیوٹر الگورتھم کے حوالے کیا گیا جس میں فی سیکنڈ بچوں کے اٹھنے بیٹھنے اور چلنے پھرنے کا ریکارڈ دیکھا اور میچ کیا گیا۔ اس کے بعد ڈیپ لرننگ سے بھی مدد لی گئی۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں