0

پی پی 167 ضمنی انتخابی مہم کے دوران ن لیگ اور پی ٹی آئی میں مسلح تصادم، مقدمہ درج


لاہور: لاہور کے علاقے جوہر ٹان میں پی پی 167 ضمنی انتخابی مہم کے دوران مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان ہونے والے مسلح تصادم کا مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ چیف الیکشن کمشنت نے بھی فائرنگ کا نوٹس لے لیا ہے۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 167 جوہر ٹان میں ن لیگی اور پی ٹی آئی کارکنوں میں مسلح تصادم کا مقدمہ اے ایس آئی امین کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ہنگامہ آرائی کی اطلاع پر موقع پر پہنچے تو ملزمان فائرنگ کر کے فرار ہو چکے تھے۔ایف آئی آر کے مطابق پولیس نے موقع سے بارہ گولیوں کے خول برآمد کر کے تحقیقات شروع کردیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس نے ایف آئی آر میں حقائق چھپانے کی کوشش کی ہے کیونکہ اس میں زخمیوں کا ذکر نہیں کیا گیا اور فائرنگ کرنے والے ملزمان کی فوٹیج موجود ہونے کے باوجود نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس نے دونوں فریقین شبیر گجر اور نزیر چوہان کی بجائے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں