0

کسی خونی اور فسادی احتجاج کی اجازت نہیں دیں گے، مریم اورنگزیب


اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب! عوام آپ کا منافق چہرہ پہچانتی ہے، عوام مہنگائی کرنے اور بے روزگاری بڑھانے والوں کی کال پر احتجاج کے لیے کیوں نکلے گی؟ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی احتجاج کی کال پر ردعمل میں کہا ہے کہ عمران صاحب! عوام آپ کا جھوٹا اور منافق چہرہ پہچانتی ہے، سازشی بیانیہ دفن ہونے کے بعد 25 مئی کا بھگوڑا اب اپنی دی ہوئی مہنگائی پر فتنہ و فساد پھیلانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام ملکی مفاد کو چند ہیروں کے عوض بیچنے کی کال پر کیوں نکلے؟ عوام جھوٹے فتنہ، منافق اور چور کی کال پہ کیوں نکلے؟ عوام چار سال مزدور کی مزدوری اور عوام کی روٹی کھانے والے کی کال پر کیوں نکلے؟ مہنگائی، معاشی تباہی اور بے روزگاری کے ذمہ داروں کی کال پر عوام کیوں نکلے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں