0

حکومت اداروں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہی ہے، عمران خان


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت اداروں کو کنٹرول میں لانے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔چئیر مین پی ٹی آئی عمران خان نے بابر اعوان سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اداروں میں بڑھتی ہوئی حکومتی مداخلت پر تشویش کا اظہار کیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت اداروں کو کنٹرول میں لانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،ملک میں جمہوریت کے آگے بڑھنے کا واحد راستہ فوری شفاف انتخابات ہیں۔اس موقع پر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ حکومتی اتحاد قانون سازی کے نام پر جمہوری روایات کو روند رہا ہے، آئینی اور قانونی سطح پر جمہوری اقدار کا بھرپور دفاع کریں گے،آئینی معاملات پر جلد عدلیہ سے رجوع کیا جائیگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں