0

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15فیصد سے زائد اضافے کی سفارش


اسلام آباد: قائمہ کمیٹی خزانہ نے بجٹ 2022-23 کی سفارشات میں فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز سے سیلزٹیکس کی مد میں 15 جنوری سے وصول کردہ 40 ارب روپے واپس کرنے اور گریڈ 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی سفارش کردی۔ ایوان بالا (سینیٹ) میں منعقدہ اجلاس میں مالی سال 2022 اور 2023 کے بجٹ سے متعلق 244 سفارشات پیش کی گئیں، جن میں ترقیاتی بجٹ سے متعلق 217 سفارشات شامل تھیں، سینیٹ میں پیش کردہ ان سفارشات کو قومی اسمبلی بھیجا جائے گا۔کمیٹی کی جانب سے فارماسیوٹیکل کے خام مال کی خریداری پر 17 سیلزٹیکس ختم کرنے اور فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز سے پندرہ جنوری سے وصول کردہ سیلزٹیکس کی مد میں چالیس ارب روپے واپس کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں