0

پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس؛ قومی کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ منظور


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے گورننگ بورڈ نے قومی کھلاڑیوں کے لیے ریڈ اور وائٹ کیٹگری میں نئے سینٹرل کنٹریکٹ دینے کی منظوری دے دی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا اجلاس نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں چیئرمین رمیز راجہ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں نئے پراجیکٹ کے ساتھ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔گورننگ بورڈ کا اجلاس چار گھنٹے تک جاری تھا جس میں پاکستان کرکٹ کے اہم معاملات کا جائزہ لیاگیا اور قومی مینز اور ویمنز ٹیموں کی کارکردگی رپورٹ اجلاس میں پیش کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران گورننگ بورڈ نے قومی ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قومی کھلاڑیوں کے لیے ریڈ اور وائٹ کیٹگری میں نئے سینٹرل کنٹریکٹ کو منظور کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں