0

پی ٹی آئی کا ضمنی الیکشن میں حکومتی جماعتوں کو مشترکہ نشان لوٹا دینے کا مطالبہ


اسلام آباد: تحریک انصاف نے باہم مل کر ضمنی انتخاب لڑنے والی حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کو مشترکہ انتخابی نشان لوٹا تفویض کرنے کا مطالبہ کردیا۔سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چودھری نے چیف الیکشن کمشنر کو ایک کھلے خط کے ذریعے حکومتی اتحاد کو مشترکہ نشان الاٹ کرنے کی سفارش کی۔فواد چودھری نے خط میں کہا کہ پاکستان ایک خطرناک بیرونی سازش کے نتیجے میں سنگین کثیرالجہتی بحران سے گزر رہا ہے، ایک جانب معیشت تو دوسری جانب آئین و سیاست اس بحران کی زد میں ہیں۔ 2018 کے عام انتخابات میں ایک دوسرے کے خلاف برسرِپیکار جماعتیں مرکز و صوبوں میں انتخابی اتحاد کی جانب بڑھ رہی ہیں اور اس سلسلے کا آغاز تحریک انصاف کے منتخب جمہوری وزیراعظم کے خلاف 8 مارچ 2022 کو عدمِ اعتماد کی تحریک کے ضمن میں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں