0

ڈالر کی بلند پرواز تھم گئی، قیمت میں بڑی کمی


کراچی: امریکن ڈالر کی قیمت میں کئی روز سے جاری اضافے کا سلسلہ رک گیا اور روپے کے مقابلے میں اس کی قدر میں چار روپے 70 پیسے کی تاریخی کمی ہوئی ہے۔ڈالر کی رسد بہتر کرنے سے متعلق اسٹیٹ بینک کے حالیہ اقدامات کے تحت ایک لاکھ ڈالر سے زائد درآمدات کی ادائیگیوں کے 24 گھنٹے قبل مرکزی بینک کو آگاہ کرنے کے احکامات، برآمدی شعبوں کی جانب سے 150 ملین ڈالر کی برآمدی آمدنی بھنانے سے رسد بڑھنے کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو ڈالر کی قدر میں تیز رفتار اضافے کا تسلسل رک گیا۔
اقدامات سے ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 209 روپے سے بھی نیچے آگئے۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھا کے بعد 4 روپے 70 پیسے کی کمی سے 207 روپے 23 پیسے کی سطح پر بند ہوئی اور اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 3 روپے کی کمی سے 209 روپے پر بند ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں