0

کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 21.23 فیصد تک پہنچ گئی


کراچی: ملک بھر میں کورونا کی ممکنہ چھٹی لہر کے باعث کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 21.23 فیصد پہنچ گئی۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق ملک بھر میں سب سے زیادہ کیسز کراچی میں رپورٹ ہو رہے ہیں، صوبہ سندھ میں کورونا کیسز کی سب سے زیادہ شرح 5.09 فیصد ہوگئی ہے۔ایبٹ آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.07 فیصد، پشاور میں شرح 3.36 فیصد اور مردان میں شرح 1.43 فیصد تک پہنچ گئی۔ میرپور آزاد کشمیر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.63 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں