0

عمر کی تصدیق کے لیے انسٹا گرام نے نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی


کیلیفورنیا: فوٹو شیئرنگ ایپ اِنسٹاگرام نے عمر کی تصدیق کے لیے نئے ٹولز کی آزمائش شروع کردی۔ اس فیچر میں ایک نئی ٹیکنالوجی شامل کی جارہی ہے جس کے تحت ویڈیو سیلفی کا استعمال کرتے ہوئے صارف کی عمر کا اندازہ لگایا جاسکے گا۔ڈیجیٹل آئیڈینٹیٹی کمپنی یوٹی کی ایج ایسٹیمیشن ٹیکنالوجی صارفین کی عمر کا اندازہ لگانے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ان کے چہروں کے نقوش کا تجزیہ کرتی ہے۔میٹا کی ذیلی کمپنی انسٹاگرام نے ان ٹولز کی آزمائش امریکا میں شروع کردی ہے۔عمر کی تصدیق کا ایک طریقہ کار ایک درست قسم کی شناخت جیسے کہ ڈرائیونگ لائسنس کو اپ لوڈ کرنا پہلے سے دستیاب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں