0

مونس الہی کے خلاف تحقیقات میں نواز چپڑاسی کے نام پر 32 بینک اکانٹس کا انکشاف


لاہور: چوہدری مونس الہی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں ایف آئی اے کی جانب سے محمد نواز بھٹی چپڑاسی کے 32 بینک اکانٹس کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف آئی اے نے مونس الہی کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے میں جواب جمع کروا دیا۔ چوہدری مونس الہی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں ایف آئی اے نے انکشاف کیا ہے کہ محمد نواز بھٹی چپڑاسی کے 32 بینک اکانٹس ہیں۔ایف آئی اے کے نواز بھٹی چپڑاسی سے متعلق سوالات پر مونس الہی نے نواز چپڑاسی کو جاننے سے انکار کیا ہے جب کہ نواز بھٹی کے شئیرز سے متعلق بھی نفی میں جواب آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں