0

نیب قانون میں ترامیم سے متعلق عمران خان کا مقف جھوٹ پر مبنی ہے، اعظم نذیر تارڑ


اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون بیرسٹر اعظم نذیر تارڑ نے عمران خان کے بیان کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو معاشی بحران میں دھکیلنے میں چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کے ساتھ گٹھ جوڑ کرنے والی نیب بھی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے عمران خان کی بنی گالہ میں نیوز کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نیب میں جو ترامیم ہیں وہ عمران خان کا اپنا قانون تھا اور 80 فیصد ترامیم ان کی لائی ہوئی ہیں یہ وہ 80 فیصد ترامیم ہیں جو چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدار میں آرڈیننس کے ذریعے نافذ کی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ان ترامیم کو پارلیمنٹ میں لے جاکر ایکٹ یعنی قانون کی شکل دی ہے، تمام ترامیم آئین اور قانون کے عین مطابق ہیں، عمران خان اس معاملے پر عدالت سے رجوع کرچکے ہیں لہذا اس معاملے پر سیاسی بیان بازی سے احتراز کریں اور فیصلہ عدالت پر چھوڑیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں