0

وقار یونس کی وجہ سے میرا کیریئر تباہ ہوا، احمد شہزاد


کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کا ذمہ دار سابق ہیڈکوچ وقار یونس کو قرار دیدیا۔کرکٹ پاکستان کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے کہا کہ سابق ہیڈکوچ وقار یونس کی جانب سے بورڈ میں ایک رپورٹ جمع کروائی گئی تھی کہ میں آٹ آف فارم ہوں مجھے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ بورڈ میں پیش کی گئی رپورٹ کو خود نہیں دیکھا لیکن ایک نمائندے نے بتایا تھا کہ عمر اکمل اور مجھے آٹ آف فارم ہونے کی وجہ سے اسکواڈ سے ڈراپ کیا گیا ہے، شہزاد نے کہا کہ وقار یونس کی وجہ سے ان کا کیرئیر تباہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں