0

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کی بھارتی کوشش کو مسترد کردیا


اسلام آباد: بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جی 20 ممالک کے اجلاس یا تقریب منعقد کرنے سے متعلق خبروں پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایسی کسی بھی کوشش کو یکسر مسترد کرتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کسی بھی G20 ممالک سے متعلق اجلاس یا کوئی تقریب کے انعقاد پر غور کرنا، ایک خیانت ہے جسے بین الاقوامی برادری کسی بھی صورت قبول نہیں کر سکتی۔ترجمان دفتر خارجہ نے توقع کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے ایسی کسی متنازعہ تجویز 7 دہائیوں سے جاری غیر قانونی اور جابرانہ قبضے کے لیئے بین الاقوامی قانونی جواز تلاش کرنے کے لیے تیار کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں