0

جب کینیڈین رکن پارلیمنٹ ہمارے اداروں پر تنقید کرتا ہے تو جواب دینا بنتا ہے، خواجہ آصف


اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کینیڈین پارلیمنٹ کے رکن کی جانب سے پاکستانی فوج کے آرمی چیف پر تنقید سے متعلق کہا ہے کہ جب کینڈین رکن پارلیمنٹ ہمارے اداروں پر تنقید کرتا ہے تو جواب دینا بنتا ہے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے آرمی چیف نے کینیڈا کا دورہ کیا جس پر کینیڈین رکن پارلیمنٹ نے نقطہ اٹھایا جس میں پاکستان کی افواج اور آرمی چیف پر تنقید کی گئی۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہم ہر ملک کی پارلیمنٹ کا احترام کرتے ہیں لیکن جب کینڈین رکن پارلیمنٹ ہمارے اداروں پر تنقید کرتا ہے تو جواب دینا بنتا ہے اور ادھر پارلیمنٹ میں مسئلہ اس لیے اٹھایا کہ وہاں کے رکن نے پارلیمنٹ میں مسئلہ اٹھایا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈا میں انسانی حقوق کا ریکارڈ سامنے لانا چاہتا ہوں، 5 برس میں کینیڈا میں اسلامو فوبیا میں سر فہرست ممالک میں شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں