0

فرانس نے پاکستان کو قرض کی واپسی کیلئے بڑی رعایت دیدی


اسلام آباد: پاکستان اور فرانس نے پاکستان کے ذمہ واجب الادا 107 ملین ڈالرز قرض کی واپسی کی مدت توسیع کیلئے معاہدے پر دستخط کرلیے۔ پاکستان اور فرانس نے گروپ جی 20 کے قرضہ معطل کرنے کے اقدام (ڈی ایس ایس آئی ) کے تحت پاکستان کے ذمہ واجب الادا 107 ملین ڈالر کے قرضہ کو معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط کردئیے ہیں۔ترجمان وزارت اقتصادی امور پاکستان کو اس قرضے کی ادائیگی جولائی تا دسمبر 2021 کے دوران کرنا تاہم معاہدے پر دستخط کے بعد اب یہ قرضہ چھ سال کی مدت میں سال میں دو قسطوں کی صورت میں ادا کرنا ہوگا، جس میں ایک سال کی رعایتی مدت بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اس سے قبل ڈی ایس ایس آئی کے تحت فرانس کے ساتھ 261 ملین ڈالرقرضہ معطلی کے معاہدوں پردستخط کرچکا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں