0

کراچی میں 2 اور 3 جولائی کو بارش کا امکان


کراچی: چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شہرمیں مون سون سلسلے کے تحت 2اور3جولائی کے درمیان بارش ہونے کا امکان ہے۔ چیف میٹرو لوجسٹ سردارسرفراز کا کہناتھا کہ بھارتی راجستھان سے پاکستان میں داخل ہونے والامون سون سلسلہ یکم جولائی کو تھرپارکر جبکہ بعدازاں 2سے3جولائی کے درمیان کراچی میں بارش کا سبب بن سکتا ہے، 2جولائی کو بارش کے زیادہ قوی امکانات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سسٹم کی شدت کے بارے میں قبل ازوقت کہنا ممکن نہیں،البتہ 24سے48گھنٹوں کے دوران اس کی شکل مزید واضح ہوجائیگی، سندھ میں داخل ہونے والے مون سون سلسلے کی شدت عموما بحیرہ عرب سے آنے والے دبا کے سبب بڑھ جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں