0

آن لائن تضحیک نوعمروں میں خودکشی کے خیالات بڑھاسکتی ہے


فلاڈیلفیا: ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ آن لائن یا سائبر بلینگ یعنی آن لائن مذاق اڑانے، ہراساں کرنے اور ستانے کے سب سے خوف ناک اثرات نوعمر لڑکے لڑکیوں پر ہورہے ہیں یہاں تک کہ وہ خودکشی کا بھی سوچ سکتے ہیں۔اس حوالے سے فلاڈیلفیا میں واقع لائف اسپین برین انسٹی ٹیوٹ کے چلڈرن ہسپتال کی تحقیقات جرنل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن (جے اے ایم اے) میں شائع ہوئی ہیں۔ تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آف لائن کے مقابلے میں آن لائن مذاق اڑانا زیادہ شدید ہوتا ہے۔تحقیق سے وابستہ ڈاکٹر رین بارزلے کے مطابق نوعمراور نوبالغ لڑکے اور لڑکیاں بہت زیادہ وقت آن لائن گزارتے ہیں اور انہیں کئی طرح کے منفی ردِ عمل کا سامنا ہے۔ اس سے وہ ڈپریشن میں جاتے ہیں کیونکہ وہ اپنا ردِعمل ظاہر نہیں کرپاتے اور رہنمائی کا بھی فقدان ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں