0

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو دیا گیا ریلیف ختم، نئی ترمیم منظور


اسلام آباد: قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس پر دیے گئے ریلیف کو ختم کر کے نئی ترمیم منظور کرلی جس کے تحت ماہانہ پچاس ہزار سے ایک لاکھ روپے کمانے والے کو اضافی رقم پر ڈھائی فیصد کی شرح سے ٹیکس دینا ہوگا۔ قومی اسمبلی نے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو دیا گیا ریلیف ترمیم کر کے ختم کردیا جس کے بعد اب تنخواہ دار طبقے کے لئے نئی ٹیکس شرح عائد کی گئی ہے۔منظور کی جانے والی ترمیم کے مطابق ماہانہ 50 ہزار روپے تک تنخواہ لینے والوں پر کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا جائے گا جبکہ اس سے زائد اور ایک لاکھ روپے تک ماہانہ تنخواہ پر ڈھائی فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔علاوہ ازیں ماہانہ 1 سے دو لاکھ روپے تنخواہ دار طبقے کو 15 ہزار روپے فکس ٹیکس جبکہ اس کے علاوہ ایک لاکھ روپے سے اضافی رقم پر 12.5 فیصد کی شرح سے ماہانہ ٹیکس دینا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں