0

ذو الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحی 10 جولائی کو ہوگی


کراچی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے ملک بھر میں کہیں بھی ذوالحج کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا۔ذوالحج 1443 ہجری کے چاند کی تلاش کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی جبکہ دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔کراچی میں اجلاس کی صدارت رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر نے کی جبکہ دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔ملک بھر کے کسی بھی حصے سے مرکزی اور زونل کمیٹیوں کو چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں موصول نہ ہوئیں، مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے پریس کانفرنس کر کے چاند نظر نہ آنے کا باضابطہ اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں