0

حکومت کا عمران خان حکومت کے خلاف تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان


اسلام آباد: حکومت نے توانائی بحران کی ذمہ داری عمران خان حکومت پر عائد کرتے ہوئے پیٹرولیم کے شعبے میں غلط فیصلوں پر تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان کردیا۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وفاقی وزرااحسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے تمام اداروں کو استعمال کرکے مخالفین پر جھوٹے مقدمات بنائے جوبعد میں جھوٹے ثابت ہوئے۔عدالتوں نے اپنے فیصلوں میں تحریر کیا کہ یہ تمام مقدمات بے بنیاد الزامات پر بنے۔وزیر اطلاعات کا کہناتھا کہ نیشنل کرائم ایجنسی نے بھی عمران خان کے مقدمات کو جھوٹا قرار دیا، ایسٹ ریکوری یونٹ اصل میں عمران خان کا ایسٹ میکنگ یونٹ تھا۔عمران خان نے سپریم کورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کی ضمانت کے خلاف اپنی اپیل واپس لی جس کا مطلب ہے کہ وزیراعظم کے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں