0

سپریم کورٹ وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کیلیے حکم امتناع دے، عمران خان


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ سے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کیلیے حکم امتناع کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے 6 اراکین اسمبلی حج ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین کی زیرصدارت پارٹی رہنماں کا اجلاس ہوا، جس میں عدالتی فیصلے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے بعد پنجاب کے آئینی بحران پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے پالیسی بیان دیا جس میں انہوں نے عدالتی فیصلے پر پاکستانیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو پتا تھا وزیر اعلی پنجاب کا الیکشن غیر آئینی تھا، حمزہ شریف کو کوئی حق نہیں تھا اتنی دیر پنجاب کا وزیراعلی رہنے کا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں