0

لیبیا کے ریگستان میں 20 تارکین وطن شدید پیاس سے جاں بحق


طرابلس: لیبیا کے ریگستان سے 20 تارکین وطن کی لاشیں ملی ہیں، جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ بھٹک جانے کے بعد شدید پیاس کے سبب جاں بحق ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق لاشوں کو چاڈ کی سرحد سے 120 اور کفر شہر سے 320 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ریگستان سے گزرنے والے ایک ٹرک ڈرائیور نیدیکھا، جس پر اس نے لیبیائی حکام کو اطلاع دی۔ مقامی امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ مرنے والے افراد تارکین وطن تھے۔ جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ایک سیاہ رنگ کی گاڑی کے قریب سے ملیں، جو کہ خراب حالت میں بند تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں