0

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں تقریبا 5روپے اضافے کی سفارش


اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے حکومت سے ایک مرتبہ پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے وزارت خزانہ کو سمری ارسال کی گئی ہے جس میں پیٹرول پر 4 روپے 80 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 8 روپے 60 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری میں تجویز دی گئی ہے کہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کا تیل 13 روپے فی لیٹر مہنگا کیا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کریں گے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں