0

پی ٹی آئی اور ق لیگ کا لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان


لاہور: پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس بات کا اعلان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے علی ظفر ایڈووکیٹ کی سربراہی میں قانونی ٹیم سے مشاورت کی، قانونی پٹیشن کی تیاری شروع کر دی گئی۔مشاورت کے دوران بتایا گیا کہ تحریک انصاف کے پانچ ارکان حج کے لیے گئے ہیں جبکہ چھ ارکان ضروری کام کے سلسلے میں بیرون ملک ہیں، تحریک انصاف کے پانچ ارکان کا ہائی کورٹ کے فیصلے کے باوجود الیکشن کمیشن نے نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا جبکہ ہائی کورٹ کے فیصلے میں کئی آئینی اور قانونی ابہام موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں