0

کورونا کیسز میں اضافہ: سرکاری دفاتر کیلئے نئے ایس او پیز جاری


اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث سرکاری دفاتر کے لئے نئی ایس او پیز جاری کردیں۔ این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث آفس میں تمام اسٹاف کو ایس او پیز کے حوالے سے اگاہی فراہم کی جائے جبکہ دفتر میں ماسک کا لازمی استعمال قرار دیا جائے۔این سی او سی کی جانب سے سرکاری دفاتر کے لیے جاری کردہ ہدایات نماز کے دوران بھی سماجی فاصلے اور دفاتر میں سینٹائزر کو یقینی بنایا جائے دفتر کی انتظامیہ اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ تمام اسٹاف کورونا کے خلاف ویکیسٹنڈ ہو اور ایس او پیز پر عمل کریں آفس میں ہاتھ ملانے اور داخلی راستے میں تمام اسٹاف کا درجہ حرارت چیک کیا جائے جبکہ کسی بھی اسٹاف ممبر کو کھانسی، نزلہ اور بخار کی علامات ظاہر ہونے پر رپورٹ کیا جائے کسی بھی علامات کے ظاہر ہونے پر فوری کورونا کے تمام ٹیسٹ کروائے جائیں جبکہ جوائننگ پر اسٹاف کا کورونا پی سی آر ٹیسٹ نیگٹو ہے یا نہیں لازمی چیک کیا جائے ماسک کے بغیر اندر جانے کی اجازات نہ دی جائے اور تمام اسٹاف کی بوسٹر ڈوز کو لازمی قرار دیا جائے آفس میں کسی بھی مہمان کو آنے کیلئے کورونا سرٹیفکیٹ لازمی لانا ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں