0

جون کے مہینے میں مہنگائی کی شرح میں 22 فیصد اضافہ


اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ جون کے مقابلے میں رواں سال کے چھٹے ماہ میں مہنگائی کی شرح میں 21 فیصد اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ سال کی نسبت رواں برس مہنگائی 12 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق جون 2021 کے مقابلے میں جون 2022 میں مہنگائی میں 21 فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ ماہ( جون2022) میں شہروں میں مہنگائی 6.19 فیصد اور دیہات میں 6.57 فیصد بڑھی جبکہ گزشتہ مالی سال2021-22 کے دوران مہنگائی میں 12 فیصد اضافہ ہوامئی 2022 کے مقابلے میں جون 2022 میں بھی مہنگائی 6 فیصد بڑھ گئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کیکیاعداد وشمار کے مطابق جون میں سب سے زیادہ اضافہ بجلی اور ٹرانسپورٹ سیکٹر یا کرایوں کی مدمیں بالترتیب 52 اور 62 فیصد ہوا۔کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں 30 فیصد بڑھیں، ایک ماہ میں آلو کی قیمت میں 36.64، انڈے 19.98، دال مسور 17.42، دال چنا 14.03، چنے 13.62، گندم 13.03، خوردنی گھی 12.86، ٹماٹر9.03 اور چاول کی قیمت میں 11.67 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاوفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق جون میں مرغی کے گوشت کی قیمت 7.83، آٹا 3.76 اور سبزیاں 3.54 فیصد کم ہوئیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر دیہات میں ٹماٹر 27.70 ، آلو 25.85 ، انڈے 19.96، خوردنی تیل 18.27 فیصد اور خوردنی گھی 17.16 فیصد مہنگا ہوا جبکہ چکن 11.10 ، آٹا 4.01 اور پھلوں کی قیمت میں 3.54 فیصد کمی ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں