0

بھارت سے آزادی کیلئے سکھوں کا اٹلی میں ریفرنڈم، خالصتان کا نیا نقشہ جاری


روم: سکھ برادری نے اقلیتوں پر مظالم ڈھانے والے بھارت سے آزادی حاصل کرنے کے لیے ریفرنڈم کا انعقاد کیا، جس میں الگ وطن کا خالصتان کا نیا نقشہ بھی جاری کیا گیا۔ بھارت سے آزادی کے لیے سکھ فار جسٹس کے زیر اہتمام یورپی یونین کے رکن ملک اٹلی کے دارالحکومت روم میں خالصتان ملک کے قیام کیلیے ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا جس میں سکھوں نے بھارت سے آزادی کا مطالبہ کیا۔ریفرنڈم کے دوران سکھ رہنماں کی جانب سے الگ وطن خالصتان کا نیا نقشہ بھی جاری کیا گیا، جس میں بھارتی ریاست پنجاب کے علاوہ ہریانہ، ہماچل پردیش، راجستھان اور یو پی کے اکثر اضلاع کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں