0

ٹک ٹک اپنے وائرل گانوں کی پہلی سی ڈی جلد ریلیز کرے گا


جنوبی کوریا: ٹک ٹاک نے اپنی مقبولیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک اور دلچسپ پیشکش کی ہے، جس کے تحت ٹک ٹاک پر وائرل ہونے والے مشہور نغموں اور گانوں کی ایک سی ڈی اور وینائل ریکارڈنگ باقاعدہ طور پر جاری کی جائے گی جس کے لیے کئی اہم کمپنیوں سے رابطہ کیا جارہا ہے۔ان گانوں کو مکمل لوازمات یعنی آرکسٹرا کے ساتھ دوبارہ بہتر معیار کے ساتھ ریکارڈ کرکے اس کی سی ڈی اور وینائل تیار کرکے فروخت کی جائے گی۔ ٹک ٹاک نے اس کے لیے باقاعدہ طور پر وارنر کلاسک کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔ اور پہلے مرحلے میں 18 گیتوں کی سی ڈی ریلیز کی جائے گی۔اگرآپ نے ٹک ٹاک پر کچھ وقت گزارا ہے تو آپ نو روٹس نامی مقبول ترین گیت سے آشنا ہوں گے جو اب تک 13 لاکھ ویڈیوز میں استعمال ہوا ہے اور اسے ایلس مارٹن نے گایا ہے۔ اسی طرح پیانو پر بجائی گئی ایک دھن پیسس کو 34 لاکھ افراد نے استعمال کیا جسے ڈینیلو اسٹینکووچ نے ترتیب دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں