0

حکومت کا پاکستان کی 75ویں سالگرہ شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان


اسلام آباد: حکومت نے قیام پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کی مناسبت سے ملی نغموں کے مقابلے میں جیتنے والے کا ترانہ پی ٹی وی پر نشر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی پر منعقد ہونے والی تقریبات کے سلسلے میں وزارت اطلاعات و نشریات اور آئی ایس پی آر کا مشترکا اجلاس منعقد ہوا جس میں قیام پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات شایان شان طریقے سے منانے کے لئے پلان کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈائمنڈ جوبلی (75 ویں سالگرہ) کے جشن کو قومی یک جہتی، اتحاد اور یگانگت کے فروغ کا یادگار موقع بنایا جائے گا. تقریبات میں ملک بھر کی تمام ثقافتوں اور وفاق پاکستان کے تمام رنگوں کو شامل کیا جائے گا اور نوجوانوں کی جشن آزادی تقریبات اور مقابلوں میں بھرپور شرکت یقینی بنائی جائیگی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں