0

سعودی حکومت نے عازمین حج کیلیے آمد کے اوقات میں توسیع کر دی


اسلام آباد: ویزے تاخیر سے جاری ہونے والے عازمین حج کے لیے سعودی حکومت نے آمد کے اوقات میں توسیع کر دی۔سعودی سول ایوی ایشن گاکا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے تحت عازمین حج کو جمعرات 7 جولائی رات 12 بجے تک داخلے کی اجازت ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق حج ویزے سال 2022 کے لیے غیر معمولی تبدیلی کی جا رہی ہے، عازمین کو کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ذریعے مملکت میں داخلے کی اجازت ہوگی۔گاکا سرکلر کی تعمیل میں ناکامی حکومتی احکامات کی خلاف ورزی ہے، نئے حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کی خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں