0

عمران خان نے جھوٹے کیس بنائے، اب سچے کیسز کا سامنا کریں، وزیرداخلہ


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو حوصلہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے ہم پر جھوٹے کیس کیے، اب سچے کیسز کا سامنا کریں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کل کہا کہ ہمیں ہراساں کیا جارہا ہے، ہمیں دیوار سے لگایا جارہا ہے اور کہا کہ یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو سب کچھ بتا دوں گا۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا آپ کو جیل میں بند کردیا یا آپ کی ادویات بند کی گئی ہیں؟۔ آپ کو کیا تنگی ہو رہی ہے؟۔ ڈی چوک میں بیٹھنے کے لیے اجازت نہیں دی،یہ پریشانی ہے؟۔ کیاعمران خان کی بہن،بیٹی کوگرفتارکرلیاگیاہے؟۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ مخالفین کے خلاف کارروائیاں کرتے رہے ہیں۔ آپ نے 240کنال زمین فرح کے نام پر حاصل کی۔ آپ کو تمام سوالات کا جواب دیناچاہیے۔ عمران خان اگر بتانا چاہتے ہیں تو بتائیں کہ 2014 کے دھرنے کس نے کروائے تھے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں