0

وزیراعظم کے بیٹے سلیمان کا عمران اسماعیل کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس


لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے سابق گورنر سندھ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔سلیمان شہباز نے اپنے وکیل منصور عثمان اعوان کے ذریعے عمران اسماعیل کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔
لیگل نوٹس کے متن کے مطابق عمران اسماعیل نے سلیمان شہباز کے خلاف الزامات واپس نہ لیے اور معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف ایک ارب روپے کا ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کیا جائے گا۔عمران اسماعیل نے الزام لگایا ہے کہ سلیمان شہباز کی کمپنی سولر پینل کا کام کرتی ہے اور سلیمان شہباز نے ترکی میں سولر پینل فراہم کرنے کے حوالے سے معاہدہ کیا، حکومت پاکستان نے سلیمان شہباز کو فائدہ پہنچانے کے لیے متبادل اور صاف توانائی کی جانب جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں